امن و امان کا قیام: کرم میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اقدامات

پشاور: وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خصوصاً ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے وفاقی حکومت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عزم کیا کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن بحال کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *