دہشتگردی کا خاتمہ، قومی شاہراہوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور قومی شاہراہوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کی تجدید ضروری ہے۔
ژوب ڈویژن میں امن و امان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر زور دیا اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے بغیر ترقیاتی منصوبے، تجارت، صحت اور تعلیم جیسے اہم معاملات ممکن نہیں۔
گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ کوئٹہ-ژوب شاہراہ سمیت قومی شاہراہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *