چین اور بھارت کے درمیان بدھ کو غیرمعمولی اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن میں سرحدی تنازعات پر “امن برقرار رکھنے” اور جامع حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے 2020 کے کشیدہ حالات کے بعد پہلی بار براہ راست بات چیت کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے 2025 میں بھارت میں ایک اور ملاقات کے انعقاد پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
یہ مذاکرات ایک ایسے مکینزم کے تحت کیے گئے جو 2003 میں سرحدی مسائل کے لیے خصوصی نمائندوں کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔
چین اور بھارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرحدی تنازعات کا منصفانہ اور دونوں فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!