برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنی بیماری کے باوجود “ٹوگیدر ایٹ کرسمس” کارول سروس کا کامیاب انعقاد کر کے ایک بار پھر دل جیت لیے۔ ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقدہ اس سالانہ تقریب کا موضوع محبت، ہمدردی، اور ایک دوسرے کی حمایت تھا، جس نے شرکاء کے دلوں کو گرما دیا۔
تقریب میں گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار گریگوری پورٹر کی دل کو چھو لینے والی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔ کیٹ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ یہ ایونٹ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
اس تقریب کو کرسمس کی شام ITV اور ITVX پر نشر کیا جائے گا، جہاں عوام بھی شاہی خاندان کے تہوار کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں گے۔ مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔