پی ٹی آئی کا نفرت انگیز تقاریر پر پابندی کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پارٹی کے بانی اور کارکنوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر پابندی لگانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک ہے، لیکن عدالت کے عملے نے اعتراض اٹھایا۔ جس پر عدالت نے متعلقہ عملے کو طلب کر لیا۔

درخواست میں پیمرا چیئرمین سمیت دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقاریر کارکنوں میں اشتعال پیدا کر رہی ہیں۔ عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کی نشریات پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *