اداروں میں اصلاحات کا آغاز، ماہرین کی رائے پر زور

اداروں میں اصلاحات کا آغاز، ماہرین کی رائے پر زور

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز حکومتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماہرین کی رائے کو فیصلوں میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ماہرین کی خدمات سے استفادہ اور جدید سوچ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ماہرین اپنے فرائض پوری دیانت داری اور مہارت سے انجام دیں گے۔

شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کو ترقی اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے ہر شعبے میں اصلاحات کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *