چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی دھول اب بیٹھنی چاہیے ۔ آگے کی طرف بڑھیں، ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا ملنی چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہ اکہ کہا مذاکراتی کمیٹی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور نہ کریں، چاہتے ہیں کوئی تیسری قوت نہ آئے۔ خواجہ آصف کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ مذاکرات کا مطالبہ ہم نے کیا بانی پی ٹی آئی نےاس پرایک کمیٹی قائم کی۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ملک کی 70 فیصد عوام ہمارے ساتھ ہیں، پارلیمان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، افسوس یہ ایوان اپنے ارکان اسمبلی کی حفاظت نہیں کرسکا۔ ہم اس ایوان سے انصاف مانگتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں پھر سڑکوں پر نہ آئیں یہ ایوان انصاف دے، پی ٹی آئی کےجتنے مظاہرین آئے ان میں سے کسی کے پاس کوئی گن نہیں تھی