دنیا بھر میں عالمی یوم انسانی حقوق منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں عالمی یوم انسانی حقوق منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطین اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور گزا میں جاری ظلم و ستم کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے، اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ہر شہری کے بنیادی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور حکومت پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد قانون سازی کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت، امن، آزادی اور انسانی حقوق آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اور عوام کے حقوق کا تحفظ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبروں کے لیے فالو کریں کوئٹہ وال نیوز۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *