خان باہر تھا تو مشکل، اندر ہے تو مشکل

خان باہر تھا تو مشکل، اندر ہے تو مشکل۔

آپ پی ٹی آئی کی ’فائنل کال‘ کے انجام کا بھلے مذاق اڑا لیں۔ گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی بڑھکوں اور پھر کارکنوں کو چھوڑ کے غائب ہونے پر کچھ دن اور پھبتیاں کس لیں۔ پارٹی کی کنفیوز قیادت اور عمران خان کی طبعی جذباتیت پر مزید طنز کر لیں۔ان ہزاروں بھولے لوگوں کا ٹھٹھہ بھی کر لیں جنھیں کوئی بھی بازیگر خواب دِکھا کے اپنے پیچھے لگا لیتا ہے۔ آپ خود کو فی الحال ناقابلِ تسخیر بھی سمجھ لیں۔ مگر کیا اس سے بنیادی مسئلہ حل ہو جائے گا؟آپ کہہ سکتے ہیں کہ اتنے برس گزر جانے اور پچھلے دو سال سے اس قدر ریاستی دباؤ سہنے کے باوجود پی ٹی آئی میں سیاسی بلوغت کی کمی بدستور ہے۔ مگر پھر آپ کون سے رستم نکلے جو آٹھ فروری سے اب تک پتہ بھی کھڑک جائے تو ہوائیاں اُڑنے لگتی ہیں۔پی ٹی آئی کے اندر اِس وقت قیادت کا جو فقدان ہے اس کے ہوتے ہوئے اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسے مخصوص نشستیں دے بھی دی جاتیں تو آخر کتنی قیامت آ جاتی؟

4 thoughts on “خان باہر تھا تو مشکل، اندر ہے تو مشکل

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *