ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 19 گاڑیوں میں لے جائی جانے والی نان کسٹم پیڈ اور ممنوعہ اشیاء ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ سامان میں سگریٹ، کپڑا، ملک پاؤڈر، کمبل، کوکنگ آئل اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ایف سی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے نتیجے میں سمگلرز کی بڑی تعداد کو زیر حراست لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت 20 ملین روپے سے زائد بتائی گئی ہے، اور تمام اشیاء کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا ایک اہم حصہ ہے، اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ملکی معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
مزید تازہ خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں

