جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔ ۔

لاہور”انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا،فیصلے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔9 مئی حملہ کیس ، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔ یاد رہے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے آج سماعت کی اور عدالت نے درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *