اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شام میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جب کہ شام میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری صورت حال بہتر ہونے تک شام کا غیر ضروری سفر نہ کریں، شام میں مقیم پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شام میں موجود پاکستانی شہری دمشق میں اپنے سفارت خانے سے رابطہ رکھیں جب کہ دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر 963 987 127 822، 963 990 138 972 جاری کردیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *