8 جنوری کو صوبے بھر کی تمام شاہرائیں مکمل بند ہوں گی، جمعیت علما اسلام

جمعیت علما اسلام بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کی کال پر 8 جنوری کو صوبے بھر کی تمام شاہرائیں مکمل بند ہوں گی جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے عوامی احتجاج ہوگا۔ کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 پر ہماری جیتی ہوئی نشست پر چھوتے نمبر پر آنے والے امیدووار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے تاریخ کا سیاہ باب رقم کردیا گیا ۔جے یو آئی کے نمائندوں کو آر او آفس تک رسائی سے محروم کیا گیا، اور فارم پینتالیس کے اجرا میں مکمل جانبداری دیکھائی گئی آر او نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ساتھ مل کر فارم 47 تیار کیا، جس سے حکومتی جانبداری جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ثابت ہوئی۔ ووٹنگ کے بعد ار او افس جانے والے تمام شاہرائیں بند کرکے حکومت کی جانبداری کھل کر سامنے آئی، حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

جمعیت علما اسلام نے انتخابی عمل میں بھرپور کردار ادا کیا، شدید سردی کے باوجود عوام نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا حکومت اور انتخابی عملے کی جانب سے جمہوری اصولوں کو پامال کرتے ہوئے عوامی رائے کی تذلیل کی گئی ناروہ اقدامات کی وجہ سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی، جمہوریت سے عوام کی بددلی اور مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

One thought on “8 جنوری کو صوبے بھر کی تمام شاہرائیں مکمل بند ہوں گی، جمعیت علما اسلام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *