بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز معطل ہیں، جس سے علاج کے لیے آنے والے غریب مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ینگ ڈاکٹروں نے اپنے چیئرمین اور سابق چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ حکومت نے ہڑتال میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس، اور فارماسسٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 29 افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ملوث ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخی اور پی ایم ڈی سی کو خط لکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
#کوئٹہ_وال_نیوز #ینگ_ڈاکٹرز_ہڑتال #بلوچستان_صحت_بحران