گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے قائدین کی ہنگامی پریس کانفرنس: احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ؛ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے صوبائی قائدین نے رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں محکمہ صحت بلوچستان میں جاری بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں 7 ارب روپے کی پروکیورمنٹ کی جا رہی ہے اور اس کا چئیرمین ڈی جی ہیلتھ کو مقرر کیا گیا ہے، تاہم بلوچستان کے ہسپتالوں میں ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولتیں نہیں ہیں۔ قائدین نے الزام لگایا کہ انہیں غلط ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا۔ مزید یہ کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں ڈی جی ہیلتھ کا ڈاکٹر بہارشاہ سے تصادم دکھایا گیا۔ ڈاکٹرز نے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے اور حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، ورنہ وہ تمام سروسز معطل کر دیں گے سوائے ایمرجنسی کے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن جاری کر کے مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے بلوچستان اور ملک بھر میں پھیل جائے گا۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *