کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، یومِ پاکستان پر ممکنہ دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، جن میں مارٹر شیل، دھماکہ خیز مواد، اسنائپر رائفلز اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے مطابق ان کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں اور بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے ممکنہ روابط کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ فورسز کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اور شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ایسی مزید تازہ خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں