کوئٹہ چمن شاہراہ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں مسلح افراد ٹرک ڈرائیوروں سے اسلحے کے زور پر بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے خاموشی سے بھتہ دے کر آگے بڑھنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھتہ خوری کے واقعات قلعہ عبداللہ کے مختلف مقامات پر پیش آ رہے ہیں، لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہیں۔ عوامی حلقے بلوچستان حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ٹرک ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
#کوئٹہ_وال_نیوز #بھتہ_خوری #ٹریفک_مسائل