کوئٹہ میں 5996 سرکاری اسکول چاردیواری سے محروم، محکمہ تعلیم کا انکشاف


کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے میں 5996 سرکاری اسکولوں کی چاردیواری نہیں ہے، جس کی وجہ سے بچے غیر محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں سے 3000 اسکولز ایسے ہیں جو کھلے آسمان تلے قائم ہیں، جہاں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں، 10285 سرکاری اسکول بجلی سے محروم ہیں، اور 6912 اسکولز میں ٹوائلٹس کی سہولت نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Follow Us for More News:
مزید خبریں حاصل کرنے کے لئے ہمیں فالو کریں:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *