کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت! سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب 2020 یا اس سے جدید ماڈل کی بسوں کو شہر میں چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے، جو لوگ پرمٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے رجوع کریں۔
ایسی مزید اپڈیٹس کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!