کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ:سڑکیں بند، انٹرنیٹ معطل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ میں حالیہ سیاسی کشیدگی کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے باعث اجتماع، جلسے اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ انتظامیہ نے تحریکِ انصاف کے اعلان کردہ جلسے سے قبل سخت سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک بند کر دی ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں سنسان صورتحال اور معمولاتِ زندگی میں شدید رکاوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔

سریاب روڈ، جناح روڈ، علمدار روڈ، اسپنی روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت متعدد مقامات پر ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ دفاتر، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز آنے جانے والے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔
حکومت کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز بھی عارضی طور پر معطل ہیں، جس سے رابطے اور آن لائن سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت حساس مقامات پر تعینات ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ ہو سکے۔

موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر تحریکِ انصاف نے اپنا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ لائحہ عمل کا اعلان صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ آج شام 7 بجے پریس کانفرنس میں کریں گے۔

3 thoughts on “کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ:سڑکیں بند، انٹرنیٹ معطل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *