کوئٹہ جیل میں 200 سے زائد قیدی جلدی بیماریوں کا شکار

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں 200 سے زائد قیدی جلدی بیماریوں، خصوصاً خارش کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال جیل کی ناقص حالت، گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی، خراب صفائی، اور غیر معیاری خوراک کی عکاسی کرتی ہے۔

محکمہ صحت نے اس وبا کی تصدیق کرتے ہوئے جیل کے حالات بہتر بنانے اور قیدیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ کئی شدید متاثرہ قیدیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جیل میں طبی سہولیات اور صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم، جیل حکام نے اس معاملے کو سنجیدہ لینے کے بجائے رپورٹ کو مبالغہ آرائی قرار دیا۔

بلوچستان کے جیلوں میں 105 فیصد گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی، ناقص انتظامات، اور انسانی حقوق کی پامالی اصلاحات کا تقاضا کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *