“کراچی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف فارمیسی اور فارماسوٹیکل سائنسز کے طلباء نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ری چارج ہونے والا نیبولائزر تیار کیا ہے۔ اس جدید ڈیوائس کو خاص طور پر سانس کی بیماریوں، دمے، اور سینے کے انفیکشنز کے شکار مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ روایتی نیبولائزرز عموماً بڑے اور بھاری ہوتے ہیں، جنہیں سفر یا کام کے دوران استعمال کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن یہ نیا نیبولائزر چھوٹا اور پورٹیبل ہے، جسے بیگ میں آسانی سے رکھا جا سکتا ہے۔ مکمل چارج ہونے پر یہ 35 منٹ تک مسلسل کام کرتا ہے اور دو دن تک کام کرنے کے قابل رہتا ہے۔ اس ایجادات کا مقصد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے اور انہیں بڑی مشینوں پر انحصار کرنے سے بچانا ہے۔ یہ اختراع عالمی سطح پر صحت کے مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس سے پاکستانی نوجوان انوکھے حل پیش کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔”
