کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے عوامی سہولت کے لیے پانی کے ٹینکرز کی تعداد بڑھا دی۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر سید صلاح الدین احمد کے مطابق تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر 24/7 ونڈو سروس شروع کر دی گئی ہے، جس سے شہری کسی بھی وقت پانی کے ٹینکرز باآسانی بُک کر سکتے ہیں۔
ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج نے بتایا کہ سبسڈی والے پانی کے ٹینکرز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام کے دوران کمرشل ٹینکر سروسز تین دن کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ رہائشی فلیٹس سمیت عوامی خدمت کے تحت ٹینکرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے ٹینکرز لیتے وقت کمپیوٹرائزڈ ای-سلپ ضرور حاصل کریں اور کسی بے ضابطگی کی صورت میں فوری رپورٹ کریں۔
مزید سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے رابطہ نمبرز بھی عوام کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شفافیت، مساوی تقسیم، اور پانی کی دستیابی میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔