کراچی:رینجرز اور پولیس نے حب ریور روڈ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سردار ممتاز ویلیج حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم اورا سکے ساتھی کامران عرف کامو کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا 15 رکنی گینگ ہے جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے کی موبائل پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کا ساتھی محمد نعیم غیر قانونی اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت دوران ڈکیتی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے جبکہ مذکورہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *