
ڈی آئی خان میں پولیو کا نیا کیس، رواں سال تعداد 56 ہو گئی
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی درازندہ تحصیل میں 27 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب تک 7 بچے اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے کیسز کی مجموعی تعداد 56 ہو گئی ہے۔