کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ میں بڑے تبادلے کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق، محمد یاسین بلوچ کو سپریڈنٹ کے عہدے سے ہٹایا گیا اور انہیں محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے آئی جی جیل خانہ جات، شکیل بلوچ کو سپریڈنٹ کے اضافی چارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح، ڈپٹی سپریڈنٹ نصیب اللہ کو عہدے سے ہٹا کر، ڈپٹی سپریڈنٹ ڈیرہ مراد جمالی، کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا نیا ڈپٹی سپریڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
Follow for more news:
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!