ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا امکان، 20 جنوری سے پہلے خوشخبری

امریکا میں پاکستانی وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 20 جنوری سے پہلے رہائی مل سکتی ہے۔ ٹیکساس میں امریکی حکام سے ملاقات کے بعد سینیٹر بشریٰ انجم نے مثبت پیشرفت کی خبر دی اور کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو جلد انصاف ملے گا۔”

وفد نے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ سے ڈاکٹر صدیقی کی رہائی کے لیے اپیل بھی کی ہے۔ جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے دوران وفد نے تین گھنٹے ان کے ساتھ گزارے۔ سینیٹر بشریٰ نے بتایا کہ “مشکل حالات کے باوجود، ڈاکٹر عافیہ انصاف کی امید رکھتی ہیں۔”

یہ دورہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا تھا، جس کا مقصد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں حکومت پاکستان نے امریکی صدر سے ڈاکٹر عافیہ کے لیے صدارتی معافی کی باضابطہ درخواست بھی کی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید اپڈیٹس کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *