چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے کرکٹ کی سالمیت کی قربانی دی گئی، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے کرکٹ کی سالمیت کی قربانی دی گئی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے آرٹیکل میں بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی پرکھل کر تنقید کی گئی۔ آرٹیکل کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روکنا کھیل کی مکمل بےعزتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی دی گئی تھی تب تمام میچز پاکستان میں ہونے تھے۔ اب بھارت کیلئے ٹورنامنٹ کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ بھارت کی وجہ سے پانچ مارچ تک کسی ٹیم کو نہیں پتا ہوگا کہ فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

ایونٹ میں شرکت کرنے والی 7 ٹیمیں نہیں جانتی کہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گی۔ صرف بھارت کو مکمل یقین کے ساتھ سیمی فائنل اور فائنل کیلئے ان کے ممکنہ وینیوز معلوم ہیں۔ 2019 ورلڈکپ، 2021 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *