
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن فوج کے درمیان مشترکہ مشق واریئر 8 کے شرکا سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جنرل سید عاصم منیر نے مشق کے شرکا سے بات چیت بھی کی، انہوں نے مشترکہ مشق کے دوران شرکا کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہ