چاغی: 72 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

چاغی: لیویز فورس نے مختلف چیک پوسٹس پر رات کے گشت اور اچانک تلاشی کے دوران 72 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کو بارپچہ بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق:
“یہ کارروائیاں امن قائم رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔”

سال 2024 میں فرنٹیئر کور اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران 3,826 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 2,779 مرد، 338 خواتین، اور 290 بچے شامل ہیں۔

یہ مربوط اقدامات چاغی میں امن و استحکام کے قیام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *