پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کرنے والوں کے لیے نئے کلاس لائسنس سسٹم کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وی پی این فراہم کنندگان کو مقامی سطح پر رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے لائسنس فیس 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس اقدام کے تحت وی پی این فراہم کنندگان کو پاکستان میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا ہوں گے اور مقامی ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔ پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا اور براؤزنگ ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکے گا تاکہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اس نئی پالیسی کا مقصد سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور سائبر حملوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہے۔ فیصلے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی تھی، جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بھی اس عمل کی حمایت کی ہے۔ مزید خبروں کے لیے فالو کریں: کوئٹہ وال نیوز