
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آج (ہفتہ) اپنے 57 ویں یوم تاسیس کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور 57 سالہ غیر متزلزل عزم کی تکریم کی جس کا مقصد جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کی طاقت کو مضبوط کرنا ہے۔
یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں بلاول نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طویل المدت وراثت کو یاد کیا، جنہوں نے 30 نومبر 1967 کو لاہور میں معروف ترقی پسند رہنما خورشید حسن میر کی رہائش گاہ پر پی پی پی کی بنیاد رکھی تھی، اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کا وژن دیا جو برابری، انسانی حقوق اور اقتصادی خوشحالی پر مبنی ہو۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بے مثال بہادری اور حوصلے کے ساتھ جمہوریت کی جدوجہد کی