پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتون قومی جرگے بنوں11تا14مارچ 2022 کے اعلامیہ کی روشنی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر کوئٹہ ڈویژن کا دوسرا عوامی جرگہ (آج)پیرکو چمن ماسٹر پلان میں منعقد ہوگا۔جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کرینگے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پشتونخواوطن میں امن وامان کی مخدوش صورتحال ، پشتونوں کو درپیش مشکلات اور اس کے حل کے لیے 6اور 7جنوری 2025بروزپیر ومنگل ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ خان کا مشترکہ عوامی جرگے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں قبائلی عمائدین ، زعماء ، علماء کرام اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین شرکت کرکے موجودہ صورتحال پر اپنی قیمتی رائے پیش کرینگے۔ جرگہ کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل جبکہ پارٹی کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں اور کارکنوں نے دعوت نامے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔