پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کی مکمل تیارہیں، آرمی چیف


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سیاچین کے قریب ناروال اور سیالکوٹ میں جاری فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کے دوران افواج پاکستان کی جنگی مہارتوں اور آپریشنل تیاری کا معائنہ کیا۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مسلسل تیار رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مشق میں مختلف فوجی یونٹس بشمول آرمر، انفنٹری، میکینائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مشترکہ طور پر میدان جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران الیکٹرانک وارفیئر اور جدید اطلاعاتی حکمت عملیوں کے ذریعے دشمن کی مواصلاتی صلاحیت کو محدود کرنے کی مشقیں بھی کی گئیں۔

آرمی چیف نے جوانوں کی تربیتی معیار، آپریشنل تیاری، اور جذبہ حوصلہ کو سراہا اور ان کے ساتھ پورا دن میدان میں گزارا۔ اس موقع پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے ان کا استقبال کیا اور مشق کے اہداف پر بریفنگ دی۔

پاکستانی افواج کی یہ پیشہ ورانہ مشقیں ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار رہنے کا ثبوت ہیں۔

One thought on “پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کی مکمل تیارہیں، آرمی چیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *