پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں اعلان کردہ احتجاج کے دوران وفاقی دارالحکومت سے گرفتار 158 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

دارالحکومت میں احتجاج سےگرفتار ہونے والے کارکنان کا مزید جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے منظور کیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
28 نومبر کو اسلام آباد میں اعلان کردہ احتجاج کے دوران پنجاب کے شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں صادق آباد، نیوٹاؤن اور دھمیال سے گرفتار 191 ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *