پاکستان اور بھارت نے 1 جنوری 2025 کو اپنے جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان 1988 میں طے پائے معاہدے “جوہری تنصیبات اور سہولتوں پر حملوں کی ممانعت” کے تحت انجام دیا گیا، جس کے مطابق دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات کی تفصیلات ایک دوسرے کو فراہم کرتے ہیں۔ اس سال پاکستان کی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ذریعے سونپی گئی، جبکہ بھارت کی فہرست بھارتی وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں فراہم کی گئی۔ یہ عمل 1992 سے مسلسل جاری ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
مزید خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں۔
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا
