ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی: 2024 میں $1.3 بلین اضافہ

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 2024 میں نمایاں ترقی کی ہے، جس میں برآمدات میں $1.3 بلین کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مجموعی برآمدات $15.97 بلین تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر، ریحان نسیم بھارا نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باوجود نٹ ویئر کی برآمدات $570 ملین تک پہنچ گئیں، اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں بھی $55 بلین کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی مستحکم قیمت اور خام مال کی قیمتوں پر قابو پانے سے کپڑے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس نے برآمدات کو مزید بڑھاوا دیا۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!
فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر جڑے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *