ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی عوام کی جیب پر حملہ کر دیا — فی کلو قیمت 220 روپے تک جاپہنچی

ملک میں ٹماٹر کے بحران کے بعد اب پیاز کی قیمتوں میں بھی ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند دنوں میں پیاز 110 تا 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت 700 روپے سے کم ہو کر 200 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیاز کی قیمت میں اضافہ سندھ کی نئی فصل کی محدود رسد، ایران سے کم درآمد اور پاک-افغان تجارت کی بندش کے باعث ہوا ہے۔ سپر ہائی وے ویجیٹیبل مارکیٹ کے صدر حاجی شاہجہان نے بتایا کہ مقامی رسد نومبر کے تیسرے ہفتے تک بہتر ہونے کی توقع ہے لیکن تب تک قیمتیں بلند رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال پیاز کی برآمد بھی روک دی گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا — پیاز کا مقررہ ریٹ 104 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 200 تا 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا کوئٹہ وال نیوز فالو کیجیے۔

One thought on “ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی عوام کی جیب پر حملہ کر دیا — فی کلو قیمت 220 روپے تک جاپہنچی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *