کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے رہی ہے ،موجودہ حالات میں وسائل کی کمی اور بڑھتے ہوئے مسائل کے باوجود عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے فیصلےسے عوام کو ریلیف ملے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں انجنئیر محمد وریام جاموٹ کی رہائش پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیاسی و قبائلی شخصیت میر علی حسن خان جاموٹ، سید صفدر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، انجینئر محمد وریام جاموٹ، میر رانا خان مغیری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کے لئے بھاری فنڈنگ درکار ہے ، یہ پورے بلوچستان کوئٹہ اور سندھ کو ملانے والی ایک اہم سڑک ہے جس پر کام کئی سالوں سے رکا ہوا ہے ،وہ اس معاملے پر وفاقی وزیر مواصلات و تعمیرات سے ملاقات کریں گے اور اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نصیرآباد میں قبائلی تنازعات کے تصفیہ کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔


kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
采用高效谷歌外推策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌外推