وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور کان مالکان کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان میں پیش آنے والے کان کنی کے حادثات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلی نے کوئلے کانوں میں پے در پے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ مائنز کی معائنہ ٹیموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ امن و امان کا بہانہ بنا کر انسپکٹرز کو کانوں تک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ملازمین اپنے کام میں ناکام ہیں، انہیں استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔ وزیر اعلی نے حادثات کی ذمہ داری کا واضح تعین کرنے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا حکم دیا۔
کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔