
یک حالیہ انٹرویو میں، 34 سالہ میکسیکن اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔
انہوں نے بتایا، “یہ میری زندگی کا سب سے تاریک اور مشکل سال تھا۔ کئی بار ایسا لگا جیسے میرا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔”
بریرا نے اکتوبر 2023 میں سوشل میڈیا پر غزہ میں جاری صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: “غزہ کو اس وقت ایک کنسنٹریشن کیمپ جیسا بنا دیا گیا ہے۔ یہ نسل کشی اور نسلی صفایا ہے۔”
انہوں نے مغربی میڈیا پر جانبداری کا الزام بھی لگایا اور کہا: “مغربی میڈیا صرف ایک رخ دکھاتا ہے… ہمیں مزید نفرت کی ضرورت نہیں۔ نہ اسلاموفوبیا، نہ سامی دشمنی۔”
ان تبصروں پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد Spyglass اسٹوڈیو نے بریرا کو ‘اسکریم VII’ سے نکال دیا۔
بریرا نے انکشاف کیا کہ تنازع کے بعد ان کے لیے کام کے مواقع محدود ہو گئے تھے۔ “دسمہینے تک خاموشی چھائی رہی،” انہوں نے کہا۔ “مجھے صرف معم