موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ، نایاب درخت جل کر خاک

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کنگری احمد زئی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑے زیتون پلوس اور دیگر نایاب درخت جل کر خاک ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کے مطابق مقامی افراد اور لیویز اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنگلاتی اراضی اور نایاب درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *