
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمتیں 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے پر آ گئی ہیں جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 16 ہزار 278 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر مستحکم رہیں۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 640 ڈالر پر آگیا ہے