مستونگ کے علاقے کلی کو نگڑھ میں گیس پریشر میں خلل اور لوڈ شیڈنگ کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے دو بھائی، عبدالرزاق لہڑی اور حافظ عبدالمالک لہڑی، گیس کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرشید مستونگ بیکری والے اور شیر احمد لہڑی شامل ہیں۔ یہ فرید لہڑی کے بھائی اور سفرخان لہڑی کے سالے تھے۔ علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔