’مردِ آہن‘ سمجھا جانے والا روسی ’جیمز بونڈ‘: افریقی ملک میں گرفتار ہونے والا یہ ایجنٹ کون ہے؟

گولیوں کو چکمہ دینا، بم دھماکوں کے بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ جانا اور اپنی جان پر کھیل کر ہر صورت میں ریاستی رازوں کو محفوظ بنانا۔
روسی پروپیگنڈا فلموں میں خفیہ ایجنٹ میکسم شُگالئی کو ایک ایسے ہیرو کے روپ میں دکھایا جاتا ہے جو کہ اپنے ملک کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے پر حد پار کر جاتا ہے۔
ظاہر سی بات ہے ان فلموں میں میکسم کی شخصیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا لیکن حقیقی دنیا میں بھی انھوں نے افریقہ کے بیشتر حصوں میں روس کا اثر و رسوخ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میسکم روسی مسلح گروہ ویگنر کے ساتھ کام کرتے تھے۔
لیکن یہ نام نہاد مردِ آہن رواں برس ستمبر میں وسطی افریقی ملک چاڈ میں اپنے ساتھیوں سمیر صوفان اور ای ذاریو کے ہمراہ گرفتار ہوگئے اور ان کے خلاف الزامات بھی منظرِ عام پر نہیں لائے گئے تاہم روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انھیں رواں مہینے رہا کر دیا گیا اور وہ اپنے گھر واپس آ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *