مراد سعید خیبر پختونخوا سی ایم ہاؤس میں چھپے ہیں، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، جو حکومتی اداروں کو مطلوب ہیں، خیبر پختونخوا کے سی ایم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تارڑ نے کہا کہ مراد سعید 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج میں 1500 مسلح اور تربیت یافتہ افراد کے ساتھ قیادت کر رہے تھے، جن میں غیر رجسٹرڈ افغان شہری بھی شامل تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی زیرِ نگرانی مسلح محافظوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی، جبکہ فوج صرف کلیدی تنصیبات کی حفاظت پر مامور تھی۔
تارڑ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل بے دریغ احتجاج کے لیے استعمال کیے گئے۔
