اسلام آباد: اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے حکومت سے فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی نے واضح کیا کہ بل 21 اکتوبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد یہ قانون بن چکا ہے، لیکن نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویش کا باعث ہے۔
مفتی منیب الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔