محکمہ تعلیم میں دوہری ملازمت کا انکشاف

کوئٹہ، 3 جنوری 2025: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جانب سے دوہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 42 افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے ساتھ دیگر محکموں میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ ملازمین میں کوئٹہ، تربت، بارکھان، ژوب، ڈیرہ بگٹی، شیرانی، کچھی، لسبیلہ، مستونگ، پنجگور، واشک، لورالائی، قلعہ عبداللہ، چمن، اور پشین کے افسران شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تعداد ضلع کوئٹہ کے ملازمین کی ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو حکم دیا ہے کہ تمام افسران کی تنخواہیں روکی جائیں اور ان کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی کی جائے۔ مزید برآں، دو ہفتوں کے اندر تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *