قلعہ سیف اللہ کے علاقے خسنوب میں او جی ڈی سی ایل کیمپ سے منسلک گاڑی پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارے چینل “کوئٹہ وال نیوز” کو فالو کریں۔