پاکستان اور انڈیا نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کی تحویل میں 266 انڈین جبکہ انڈین جیلوں میں 462 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسلر رسائی 2008 کے معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو دونوں ممالک قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
پاکستان کی جیلوں میں انڈین قیدیوں کی کُل تعداد 266 ہے جن میں سے 49 شہری اور 217 ماہی گیر ہیں۔
جبکہ انڈین جیلوں میں قید 462 پاکستانی قیدیوں میں سے 381 شہری جبکہ 81 ماہی گیر ہیں۔